(ایجنسیز)
ترک حکومت نے کہاہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرکی انتظامیہ عدالتی احکامات پرعمل کرتے ہوئے جلد اپنے مثبت رد عمل کا اظہار کرے گی اور ویب سائٹ پرموجود قابل اعتراض مواد کو ہٹا دیا جائے گا، جس کے بعد ترکی میں ٹوئٹر پر پابندیاں ختم کردی جائیں گی اور شہریوں کو براہ راست ٹوئٹر تک رسائی فراہم کر دی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق
آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ٹوئٹرانتظامیہ اور ترک حکام کے درمیان بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے جس میں مارچ میں ترک حکومت اور ٹوئٹر انتظامیہ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے کے طریقہ کار پرغور کیا گیا۔ ترک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹوئٹر جلد ہی ترکی میں صارفین کے لئے اپنی سروسز بحال کر دے گا، یہ ہم سب کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔